مشہور ستھار نواز حبیب الرحمان المعروف خیرچومو لال انتقال کرگئے

اویر ریری(نمائندہ زیل ) خیرچوم ریری کے معروف شخصیت اور مشہور ستھار نواز حبیب الرحمان  المعروف خیرچومو لال طویل  علالت کے بعد 62 سال  کی عمر میں ہفتہ کی صبح انتقال کرگئے۔موصوف کھو ثقافت کے دلدادہ  اور چترالی  ستھار کےجانے پہچانے نام تھے۔ انکے بجائے ہوئے سازینوں کی ریکارڈینگ ریڈیو پاکستان پشاور اور چترال کے میوزک لائیبریریوں میں موجود ہے جنہیں سامعین آج بھی پسند کرتے ہیں۔ ثقافتی  اور ادبی حلقوں کی طرف سے حبیب الرحمان لال کی وفات کو کھوار موسیقی کے لیے ایک بڑانقصان قرار دیا گیاہے۔ مرحوم کو آج انکے آبائی گاؤں ریری اویر میں سپردخاک کیا گیا۔ سوگواران میں دو بیٹے شریف الرحمان ،آفتاب الرحمان اور بھائی سعیدالرحمان شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email