گولین سے چترال ٹاؤن کےلیے آنے والی بجلی ٹرپ

چترال (ریڈیو رپورٹ) گولین میں ٹاؤن چترال کے لیے بننے والا بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی شروع ہونے سے پہلے معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کل ہفتے کے دن بجلی کو چترال کے لیے ٹسٹ دینے کی حتمی تاریخ تھی اور رات دیر گئے تک اس پر کام جاری تھا۔ لیکن ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ پاور ہاؤس کی تمام مشینین بند ہوگئیں۔ اور ادارے کے ڈی پی ایم طارق احمد کے مطابق چائینز انجینیئر کے واپسی تک بجلی کی ترسیل نہیں ہوگی۔ یاد رہے چائینیز انجینیئر اپنے تہوار کے سلسلے میں ہیں آجکل چین میں اور فروری کے 10 تک ان کی واپسی متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے