لاسپور ویلی میں ٹیلی نار سروس اور وائیرلیس لوپ سسٹم کے خرابی کا فوری نوٹس لیا جائے

لاسپور (نمائندہ زیل) ویلی لاسپور کے عمائیدین، ناظم یو سی لاسپور، سابق ناظم لاسپور محمد قیوم شاہ، یوسی ممبر عزت مان شاہ، جماعتی خان، شندور ایریا ڈویلوپمنٹ، کنزرویشن اینڈ ویلفئیر ارگنائیزیشن کے صدرشاہ خان، سابق ممبر یونین کونسل نگاو بن شاہ، وائیس چیرمین ہرچین رحمت اعظم، ممبر وی سی رامان حاصیل مراد ممبر سرفراز، شیر زمات اور میر ولی شاہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ٹیلی نار سروس کے تیل کنٹریکٹر ہرچین، رامان، بروک، بالیم اور سور لاسپوکے صارفین کو جان بوجھ کرکئی ہفتون سے تیل کی فراہمی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار سروس کئی ہفتون سے معطل ہے۔ عوامی نما ئیندوں نے متعدد بار کنٹریکٹر سے تیل فراہمی کے حوالے سے رابطے کیے لیکن مذکورہ شخص جان بوجھ کر علاقے کے صارفین کو ٹیلی نار سروس سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جس سے علاقے کے صارفین کو کمیونیکیشن میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاسپور علاقے میں ٹیلی نار سروس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کے بھرپور تعاون اور شراکت سے وائرلیس سسٹم بھی موجود ہے جس کو تکمیل تک پہنچانے مین اسی فیصد کنٹریبیوشن علاقے کے عوام کا ہے، لیکن بدقسمی سے اس وائرلیس سسٹم میں کچھ مہینے پہلے کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ابھی تک وائرلیس افس میں خراب پڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی خرابی کو دور کرنے میں کئی مہینے لگ چکے ہیں مزید کتنے مہینے لگیں گے کچھ اندازہ نہیں۔
علاقے کے مذکورہ نمائیندوں نے خیبرپختوانخواہ کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، ٹیلی نار کے اعلیٰ حکام، پی،ٹی، سی، ایل وائرلیس لوپ کے ذمہ دار حکام، چترال کے منتخب نمائندون، ڈپٹی کمشنر چترال سے مداخلت کرکے دونون کمیونیکیشن سسٹم (ٹیلی نار اور وایرلیس لوپ) ٹھیک کرواکر کمیونیکشن سسٹم کوفی الفور بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے