چترال (نمائندہ زیل) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے عوام موڑکہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دیرینہ مطالبہ آتہک نہر منصوبہ کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام آباد سے لوکل میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آگست 2015میں اُنہوں نے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل لفٹننٹ جنرل آفضل کو کوشٹ کے پُل کے تعمیر کے ساتھ موڑکہو کے عوام کے دیرینہ منصوبہ نہر آتہک کے بارے میں درخواست کیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر کوشٹ کے لیے اسی وقت پُل پہنچا کر لگادیا گیا تھا جبکہ آتہک منصوبے کو ایف ڈبلیو او کے ذریعے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ اب ایف ڈبلیو او نہر آتہک کے ساتھ 200میگاواٹ کا بجلی گھر بھی تعمیر کر یگی جس سے ایک طرف موڑکہو کے عوام کو پانی میسر آئیگا تو دوسری طرف قاقلشٹ کے میدان کو بھی سیرآب کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ آتہک منصوبے پر تقریباً 55آرب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جس کا انتظام ایف ڈبلیو او خود کریگی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے سڑک کو بھی کشادہ کیا جائیگا۔ جبکہ موڑکہو روڈ کی پختگی اور توسیع کو بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ اُمید ہے کہ اگلے بجٹ میں موڑکہو روڈ کو بھی شامل کیاجائیگا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023