چیپس نے کراچی سے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا

چترال ہیریٹیچ اینڈ اِنوارنمنٹل پروٹکشن سوسائٹی (چیپس) پچھلے کئی سالوں سے چئیرمین رحمت علی جعفر دوست کی زیرِ نگرانی ماحول اور ورثے کی تحفظ کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے۔ چترال کے پہاڑوں سے جنم لینے والا یہ ادارہ اب ماحول کی حفاظت کے پیغام کو لیکر عالمی سطح پر کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں چیرمین نے دوبئی میں مقیم پاکستانیوں کو لیکر ۲۰۱۷ کے صفائی مہم کا آغاز کیا ‘ اور اس کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزارِ قائد سے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کو مزارِ قائد میں منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ چیپس پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور کراچی کے دل سے اس مہم کا آغاز کرکے پوری قوم کو اس کارِ خیر میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے۔


صاف اور سرسبز پاکستان کے اس مہم میں کراچی میں رہنے والے آغا خان یونیورسٹی’ کراچی یونیورسٹی’ آئی بی اے’ حبیب یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے طلباء اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کیا۔ اس موقعے پر کچھ مشہور شخصیا ت جیسا کہ چیپس کراچی کے بنیاد رکھنے والے ممبرز سمسم علی رضا’ حضرت الدین اور تاجکستان سے آئے ہوئے ممبران کی شمولیت نے نوجوان نسل کی اس مہم میں حصہ لینے کی کافی حوصلا آفزائی کی۔ یہ ایونٹ بول نیوز اور اے –آر-وائی نیوز کے توجہ کا مرکز بھی بنا اور دونوں نیوز چینلز نے اس کاروائی کو کیمرے کی نظر کیا اور اس مہم میں حصہ لینے والوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیپس کے چیرمین رحمت علی جوہر نے اس مہم کے حوالے سے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام ہر سال پورے پاکستان میں منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں میں ماحولیاتی شعور پیدا ہوجائے۔ چیرمین نے کہا کہ چیپس ہمیشہ کچھ نہ کچھ پریکٹکل کام کرتا ہے تاکہ لوگ خود اس مہم کو دیکھیں اور اس میں حصہ لیں۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کی کہ کراچی سے شروع کرکے ہر شہر میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیپس کے ممبر فرینہ عنایت اور حضرت الدین نے بھی اس مہم کو سراہا اور پورے قوم کو اتفاق کے ساتھ مل کے اس مشن میں حصہ لینے کی درخواست کی۔ اس سرگرمی کے دوران کراچی کے کئی شہری بھی رک کے اس عمل کو دیکھ رہے تھے اور اس کے بارے میں سوالات کر رہے تھے اور اس مہم کے بارے میں اگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کام میں شریک بھی ہو رہے تھے۔


صفائی کے اس ابتدائی مہم کے آخر میں چئیرمین نے سب کا شکریہ ادا کیا اور نواجوانوں کو یاد دلایا کہ وہ سب کراچی میں اور جن اداروں میں وہ پڑھتے ہیں وہا ں چترال کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چئیرمین چیپس نے اس موقعے پر ان تمام ماحول دوست لوگوں کو ہر شہر میں خود کو ممبر بناکر اس کارِ خیر میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ کراچی چیپس یوتھ وِنگ کے کوارڈینیٹر عبدالواحد خان نے بھی کراچی کے نوجوانوں کے کام کو سراہا اور ان کو مستقبل میں ہونے والی ایسی سرگرمیوں میں اپنے وقت اور علم کا نظرانہ دینے کی دعوت دی۔
چیپس کے اس مشن میں پورے قوم کو ایک ساتھ مل کے یہ عہد کرنا چاہیے کہ ماحول کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں کیونکہ اجکل پاکستان کو گلوبل وارمنگ سے بڑا خطرہ کچھ اور نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے