کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا چترال ٹاسک فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چترال(بشیر حسین آزاد سے) کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے چترال ٹاسک فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے میں کورکمانڈر کے ہمراہ جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف عامر اعوان بھی تھے۔ کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے کورکمانڈر کا استقبال کیااور چترال کے متعلق کورکمانڈر کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ بھی موجود تھے۔کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے چترال کے ترقی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ اور اپنی طرف سے ہرقسم کی مدد کی یقین دہانی کی اور کہا کہ باقاعدہ ترقیاتی پروگرام کے لئے پروپوزل بناکر مجھے بھیجدیں جہاں جتنی مدد ہوسکتی ہے کرلیں گے۔اُنہوں نے پولیس فورس کی مزید ترقی کے حوالے سے بھی ڈی پی او چترال کوپروپوزل بناکر کور ہیڈکوارٹرپشاور بھیجنے کی ہدایت کی۔ وہ یادگار شہدا بھی گئے اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے