گلگت سے شندور، چترال تا چکدرہ سی پیک کا متبادل روٹ ہے. پرویز خٹک

انہوں نے مائنز اینڈ منرل کمپنی کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ سی پیک خطے میں انقلاب لارہی ہے۔ سی پیک کے تناظر میں گریٹر پشاور ماس ٹرانزٹ صوبے کے پانچ اضلا ع کو باہم مربوط کرنے جارہا ہے۔یہ پشاور ، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ اور ملاکنڈ کے علاقے کو ریل کے ذریعے منسلک کرے گا۔اسی طرح فاصلے سمٹیں گے لوگ قریب آئیں گے اور ترقی کا پہیہ تیز رفتاری کے ساتھ چلے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو پروفیشنل اور چینی زبان سیکھنے کیلئے کورسز کی تیاری کا کہا تاکہ مستقبل کیلئے ہماری آج سے تیاری ہو۔صوبے میں حطار موٹروے ، ڈی آئی خان ، کرک ، کوہاٹ سمیت متعد د صنعتی زونز کو ترقی دینا ہے ۔ انہوں نے ازدمک کیلئے دو ارب روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ ازدمک تمام صنعتی زونوں پر فاسٹ ٹریک سے کام کرے ۔

بشکریہ چترال ایکسپریس

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے