ڈی ایچ اوچترال کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی ایک سالہ کورس کی بنیاد پر تقرری کرے

پشاور ہائی کورٹ نے چترال سے تعلق رکھنے والے 25کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی (ڈسپنسروں )کو ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس روح الامین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی جانب سے سید علی خان وغیرہ بنام گورنمنٹ آف  کے مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار میڈیکل فیکلٹی سے ایک سالہ ڈپلومہ کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی کر چکے تھے ۔اور انھیں اس بنیاد پر انٹرویو میں حصہ لینے نہ دیا گیا ۔کہ یہ پوسٹ دو سالہ ڈپلومہ والوں کا ہے ۔اس کو شیر علی خان وغیرہ نے محب اللہ تریچوی کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھے تھے۔گورنمنٹ کے ایک سالہ ڈپلومہ کے خلاف محب اللہ تریچوی نے 12قانونی نکات اٹھائے تھے۔عدالت نے فریقین کی دلائل سننے کے بعد ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے