حادثہ لاپروہی کا نتیجہ، جہاز کے بلیک بکس کی رپورٹ سینیٹ میں پیش

حویلیاں طیارے حادثے کے بلیک باکس رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش سول ایوی ایشن کو حویلیاں طیارےحادثے کےبلیک باکس کی رپورٹ مل گئی ہے،چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن سو فیصد درست تھے،چاربج کر چودہ منٹ پر مے ڈے کال موصول ہوئی،چار بج کر سترہ منٹ پر طیارے کارابطہ منقطع ہوگیا،جس کے بعد طیارہ تباہی کی اطلاع ملی۔سول ایوی ایشن نےحویلیاں طیارے حادثے کے بلیک باکس کی رپورٹ حاصل کرلی،رپورٹ سے متعلق سیکرٹری سول ایوی ایشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کو تفصیلات فراہم کردیں۔عرفان الہی نےبتایاکہ حویلیاں حادثےکے شکار طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ کےمطابق چار بجکر بارہ منٹ پرپائلٹ نے پہلی کال کی،اسوقت پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی ،پہلی کال کے دو منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال کردی۔چار بجکر چودہ منٹ پر پائلٹ نے بتایا کہ ایک انجن کام چھوڑ چکا ہے،چار بج کر سترہ منٹ پر جہاز کے پائلٹ نے آخری کال کی،جس کے ساتھ ہی معلوم ہوا کہ طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگیا ہے۔دس سے پندرہ منٹ بعد جہاز تباہ ہونے کی اطلاع مل گئی، انہوں نے بتایا کہ جہاز کے بلیک باکس کا سو فیصد ڈیٹا محفوظ رہاتاہم جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی۔طیارے کا سارا ملبہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک ہفتہ پہلے ہی گوادر کا دورہ کیا تھا،تحقیقات کی جارہی ہیں    کہ ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہوا۔تاہم نجی ٹی وی  چینل کے مطابق حادثہ عملے کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔سینئر پائلٹ علاقے کا ویڈیو بنارہا تھایا خاموش تھاسیکنڈ آفیسر نےکسی موقع پر چیک لسٹ نہیں سنبھالی اور ایس او پیز پر عمل نہیں کیا سیکنڈ افیسر کی جگہ ائیر ہوسٹس بیٹھی تھی جوکنٹرول ٹاور سے باتیں کررہی تھی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے