پی پی آر پراجیکٹ کے تحت بمبوریت ، رمبور اور بریر میں دیہی صحت عامہ کےحوالے سے راونڈ ٹیبل/ اجلاس

چترال (زیل نمائندہ) گذشتہ دنوں اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام بریر، رمبور اور بمبوریت وادی میں راونڈ ٹیبل/ اجلاس برائے دیہی صحت عامہ منعقد کیا گیا، جس میں دیہی تنظیموں کے ممبران، ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران، ہیلتھ سنٹر کے نمائندے، ایل اسی او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد دیہی سطح پر صحت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔ اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ جس کے بعد پی پی آر پراجیکٹ کے ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ نے اجلاس  کے اعراض و مقاصد بیان کئےاور پی پی آر پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔ جس کے بعد اجلاس کے شرکاء نے صحت کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور اس کے بعد ان مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے گروپ پریزینٹیشن  پیش کیں۔ پروگرام کے آخر میں دیہی سطح پر صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں

Print Friendly, PDF & Email