UN Aid Day

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

 اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبرکو ایڈز سے بچاوٴ کا عالمی دن منایا گیا۔ ایڈزکا مرض دنیا کی چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آرہا ہے اوراس وقت پوری دنیا میں تقریباچارکروڑ افراد ایچ ائی وی وائرس کاشکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے تحت ایڈزکا عالمی دن پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ،یہ دن منانے کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض سے بچاوٴ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے ایک سروے کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں جنوب ایشیائی ممالک میں  پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے ،،ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے

ایڈز انسانی جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس قدر کم کردیتا ہے کہ وہ جراثیم بھی جو ‏عام طورپر بیماری پیدا کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، بیماریوں کاباعث بنناشروع ہوجاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email