ریری اویر میں غواگئے کار کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اویر(زیل نمائندہ) چترال ٹآؤن سے 72 کلومیٹر دور وادی اویر کے دوسرے گاؤں ریری اویر میں غواگئے کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یہ واقعہ سہ پہر پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب اویر سے چترال آنے جانے والی غواگئے کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ ہمارے نمائندے کے مطابق گاڑی کے تمام 5 مسافر محفوظ ہیں تاہم حادثے کے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email