Zeal Breaking News

ڈرائیور کی معطلی کا معاملہ، ڈی سی آفس کا موقف سامنے آگیا

چترال(نیٹ رپورٹ) کاشف الدین ولد بشیر احمد کے پریس کانفرس کے چند گھنٹوں کے  بعد ڈی سی آفس کا موقف سامنے آگیا ہے۔ ٹیوٹر اکاونٹ پر آپڈیٹ کے  مطابق مسمی کاشف الدین کو نشے کی عادت اور پروبیشن دورانیے کے اختتام پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ موقف

پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ڈرائیور مسمی کاشف الدین ولد بشیر الدین ساکنہ جغور ضلع چترال کو آج سے تین مہینے پہلے ڈرائیور کی خالی آسامی پر بھرتی کیا گیا تھا۔ پریس ریلیز  میں جووجوہات بیان کئے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں

  1. یہ کہ مذکورہ ڈرائیور افسران بالا کی موجودگی میں بھی گاڑی انتہائی تیزرفتاری سے چلاتا تھا جس پر اسکی کئی دفعہ سرزنش بھی کی گئی
  2. یہ کہ مذکورہ ڈرائیور اپنے آزمائیشی امتحان جس کو پروبیشن کہتے ہیں اور جس کی معیاد ایک سال ہوتی ہے کے دوران اس نے تین مرتبہ سرکاری گاڑِی کا ایکسیڈنٹ کیا
  3. محکمانہ انکوائری کے دوران مذکورہ ڈرائیور نے انکوائری افسر اور دیگر افراد کے سامنے بذات خود ایکسیڈنٹ کرنے کا اعتراف کیا
  4. دوران انکوائری اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ مذکورہ ڈرائیور منشیات کا عادی ہے
  5. ایک نشے کے عادی شخص کو ڈرائیور کی آسامی پر رکھنا لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے

چونکہ انکوائری رپورٹ اس کے خلاف جاتی تھی اور کمیٹی کے تجویز پر اس کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ مذکورہ ڈرائیور کی بدنیتی کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے اپیل کا حق ہونے کے باوجود اعلی حکام کو اپیل کرنے کے بجائے پریس کانفرنس کی۔ اخر میں اس بات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کہ مذکورہ ڈرائیور کے والد پر سرکاری گاڑیوں کی مرمت میں فنڈز کی خردبرد پر پہلے سے انکوائری چل رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email