تجار یونین کے انتحابات میں حصہ لینے کے لیےامیدواروں نے کاغذات جمع کیے

چترال(گل حماد فاروقی)تجار یونین چترال کےانتحابات کےلیے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف امیدار کاغذات جمع کررہے ہیں۔ صدارتی انتحابات کے لیے تریچ میر پینل سے نامزد امیدوار فضل حسین اور اس کے ساتھ نائب صدر کفایت اللہ نے بھی کاغذات جمع کئے۔فضل حسین کے سپورٹروں نے اس کے گلے میں ہار پہنا کر اسے اتالیق بازار سے جلوس کی شکل میں لاکر شاہی بازار میں واقع عبوری صدر حاجی ظفر احمد کے دفتر میں کاغذات جمع کئے۔

دوسری طرف تجار یونین چترال کی انتحابات کے لیے شبیر احمد ایک بار پھر میدان میں اتر گئے۔شبیر احمد کے بارے میں ان کے حمایت کرنے والے تاجروں نے کہا کہ شبیر ایک ہیرو کے طور پر پہچانا جاتا ہے کیونکہ اس نے اس سے قبل بھی کئی قربانیاں دی ہیں اور حتٰی کہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔ اس موقع پر شبیر احمد نے کہا کہ چترال بازار میں عوام یا دکانداروں کے لیے  ایک بیت الحلاء بھی نہیں ہے۔ اگر ان کو موقع ملا تو صدر منتحب ہونے کے بعد چترال بازار میں وہ محتلف مقامات پر باتھ روم بنائیں گے۔ حاجی عبد الناصر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی شبیر احمد کے کئی خدمات ہیں جب وہ صدر بھی نہیں تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے مخالف گروپ جب منتحب ہوئے تو انہوں نے چار پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا۔بعد میں اسے ایک جلوس کی شکل میں لاکر عبوری صدر حاجی محمد ظفر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

Print Friendly, PDF & Email