چترال کے سپُوت فہد خواجہ گولڈ کوسٹ 2018کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پشاور(نمائندہ زیل) چترال کشم سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی فہد خواجہ رواں سال آسٹریلیاء میں ہونے والے گولڈ کوسٹ 2018کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔فہد خواجہ ٹیبل ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں جنہیں  ٹیبل ٹینس کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بہت سے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ یاد رہے فہد خواجہ مشہور صحافی نادر خواجہ کے  فرزند ارجمند ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email