چترال پولیس ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر کا قیام

چترال(نمائند ہ زیل) صوبے میں پہلی دفعہ چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے امدادی مرکز قائم کر دیا ہے۔اس مرکز میں لیڈی پولیس افسران کی موجودگی میں مختلف مسائل اور جرائم کے بارے میں رپورٹ درج کی جاتی ہے  جن میں جنسی تشدد،گھریلو تشدد ،ہراساں کاواقعہ،گمشدگی،زبردستی کی شادی،کم عمری کی شادی اور مزدوری بالجبرشامل ہیں۔اس کے  علاوہ وہ خواتین و بچے جنہیں قانونی مشورے اور مدد کی ضرورت ہوڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے  مفت قانونی مشورہ اور مدد بھی مہیا کی جائے گی-اس کے چترال پولیس اسٹیشن سے متصل اس سنٹر میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک لیڈی پولیس افسران ڈیوٹی پر مامور ہوتی ہیں۔
یاد رہے اس سنٹر کے قیام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،سوشل ویلفیئر  اینڈ ویمن امپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ چترال، SRSP اور خواتین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چترال کی مشاورت اور مدد شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email