چترال ( جمشید احمد) چترال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرہ پلانے اور ویکسین دینے کا مہم پروگرام کے مطابق 12 فروری کو شروع ہو نا تھا لیکن خراب موسم اور برف باری کے باعث اب16 فروری سے شروع ہو کر 19فروری تک جاری رہے گا ۔یہ بات ای پی آئی کوآرڈینٹرڈاکٹر فیاض رومی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں پولیو مہم 12فروری کو شروع ہونا تھا لیکن خراب موسم اور برف باری کی وجہ سے پانچ دن ملتوی ہونے کے بعد 16فروری کو شروع ہوگا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ24 یو سیز کے 69000بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے تھے لیکن علاقے میں خراب موسم اور برف باری کے باعث 24یونین کونسلز کی بجائے16یونین کونسلز کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔موسمی حالات کے پیش نظر اس مرتبہ 8یونین کونسلز جن میں کھوت، یارخون، شوغور، گرم چشمہ، کریم آباد، اویر، ارندو اور کوہ کو مہم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ان یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے مارچ میں پلائے جائیں گے۔ڈاکٹر فیاض رومی نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت اس مہم کے حوالے سے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے اور عوام بھی اس حوالے سے پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023