چترال بونی اور مستوج شندور روڈ کےلیے 19 ارب روپے منظور،ایم این اے چترال

چترال ( نمائندہ زیل)سنٹرل ڈیوالپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDWP)نے پیر کے دن اپنے اجلاس میں چترال بونی اور مستوج شندور روڈ کےلیے 19.10ارب روپے کی منظوری کے ساتھ چترال کے مختلف مقامات پر آر سی سی پلوں کی تعمیر کےلیے64کروڑ روپے کی بھی منظوری  دے کر منصوبوں کو آخری منظوری کے لیے سفارشات کے ساتھ ایکزیکٹیو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل((ECNECکو بھیج دیا ہے جو ایکنیک کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔مرکزی حکومت کی جانب سے چترال میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی منطوری کے حوالے چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ذاتی دلچسپی پر چترال کے لیے میگاپراجیکٹس کی منظوری ہوئی ہے جن میں بعض پر کام جاری ہے اور بعض ٹینڈر کے آخری مراحل میں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ 12فروری کے (سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں چترال بونی  اورمستوج شندور روڈ کے لیے  19.10بلین روپے کی منظوری کے ساتھ پراجیکٹ کو آخری منظوری کے لیے سفارشات کے ساتھ ایکنیک کو بھیج دیا گیا جو ایکنیک کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ ایم این اے نے مزید بتایا کہ ہر ایک میگاپراجیکٹ کو 19مراحل سے گزار کر منظوری دی جاتی ہے  اور چترال بونی اور مستوج شندور روڈ کے 17مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور آخری مرحلہ ایکنیک میں منظوری کے بعد ٹینڈر کے مرحلہ  سے گزرنا ہے۔

ممبرقومی اسمبلی نے اپر چترال کے عوام کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی طرف سے چترال بونی اور مستوج شندور روڈ کی کشادگی کے لیے مختص فنڈز علاقے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں چار اہم آر سی سی پلوں کی بھی منظوری ہوچکی ہے  جن پر 64کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ ان پلوں میں اوسیاک دروش ، شوغور پل ، گا لشٹ  پل کوراغ اور نیشکوورکھوپ پل شامل ہیں۔ ان چار پلوں کی سی ڈی ڈبلیو پی نے حتمی منظوری دی ہے ۔ ان کی ٹینڈر بھی این ایچ اے بہت جلد طلب کریگا۔ تاہم پلاننگ کمیشن قوانین کے مطابق تین ارب روپے سے زیادہ کی پراجیکٹ کو ایکینک سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے ۔ لہذا چترال بونی مستوج شندور روڈ کی اگلے ایکنک کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی ۔حتمی منظوری کے بعد دفاعی اہمیت کے اہم منصوبوں کو ٹینڈر کے مراحل سے گزار اجائے گا۔ایم این اے نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپریل کے وسط میں دوبارہ چترال کا دورہ کریں گےاور ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ چترال گرم چشمہ روڈ، چترال کالاش ویلیز روڈز  اور گیس پلانٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔

ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں دو اضافی( پی ایس ڈی پی) نیشنل ہائے وے اتھارٹی منصوبے ( ساوتھ کورین ایگزیم بینک فنڈیڈ 10.2بلین ) جن میں  کلکٹک چترال تا پورشن چکدرہ چترال ایکسپریس وے پر بھی سروے کا کام شروع ہوگا۔جس پر ٹوٹل 17.42بلین روپے خرچ ہونگے۔اسی طرح دوسرے(پی ایس ڈی پی) پراجیکٹ جس پر 12بلین روپے خرچ ہونگے۔ایم این اے نے مزید بتایا کہ تریچ تا لوٹ اویر روڈ کی کشادگی اور ترکول پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور خصوصی طور پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی سے چترال کےلیے ان میگا پراجیکٹس کی منظوری ممکن ہوئی ۔

Print Friendly, PDF & Email