پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد ریڈیوکی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ، ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی میں مدد دینا اور نشریاتی اداروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ریڈیو معلومات کا بہترین ذریعہ ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیا جاسکتا۔ یونیسکو دنیا بھر میں ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کے لیے بھر پور اقدامات کررہا ہے اور یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جاسکتا ہے۔ ریڈیو معلومات کا ذریعہ ہے لیکن تفریح کے لیے بھی ریڈیو کا کردار انتہائی اہم ہے ۔پاکستان ریڈیو بھی معلومات کا ذریعہ ہے اوراپنی معیاری خبروں اور پروگرام کی وجہ سے ریڈیو آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہے۔ پاکستان میں سب سے پہلے ریڈیو پاکستان نے ہی قیام پاکستان کا اعلان کیا اور بعد میں بھی یہ ادارہ موسیقی، اداکاری اور دیگر شعبوں میں ممتازترین شخصیات لانے کی بنیاد بنا۔ آج ملک میں ریڈیو پاکستان کے ساتھ ساتھ متعدد نجی ایف ایم چینیلز بھی میڈیا کے اس شعبے کو ترقی دلانے میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email