لواری ٹنل کے دیر سائیڈ پر برف باری کی وجہ سے روڈ تاحال بند،صفائی کا کام جاری

دروش(نمائندہ زیل) گزشتہ دنوں چترال ٹاؤن میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے چھ انچ سے لیکر آٹھ انچ تک برف پڑی تھی جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کی متعددسڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی تھیں۔ لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں دس انچ سے لے کر ڈیڑھ فٹ تک برف پڑی تھی جس کی وجہ سے چترال کو ملک کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ملانے والا واحد راستہ آمدورفت کے لیے بند تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر سڑک کی صفائی کا کام مکمل ہوگیا ہے تاہم دیر سائیڈ پر زیادہ برف پڑنے کی وجہ سے صفائی کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر روڈ کی صفائی کا کام مکمل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email