چترال کے ہوائی اڈے پر سیاحوں کی سہولت اور اندراج کے لیے سنٹر کا قیام

چترال (زیل نیٹ)چترال پولیس نے ضلعی انتظامیہ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی،آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے چترال میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کے اندراج اور ملکی سیاحوں کی سہولت کےلیے چترال کے ہوائی اڈے پر (Tourist Facilitation & Registration Center) قائم کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نگرانی میں بننے والا یہ سنٹر جدید سہولیات سے آراستہ  ہے جس میں سیاحوں کو سہولیات بہم پہنچا نے کے ساتھ ساتھ چترال میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ڈی پی اوچترال(ر) کیپٹن منصور امان کے مطابق اس قسم کے مزید سنٹرز لواری  اور لاسپور میں قائم کیے جائیں گے جس سے اس جنت نظیر علاقے میں سیاحوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ چترال میں سیاحت کا فروغ اور معاشی ترقی کو دوام بخشنے میں مدد ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email