مقامی رضا کاروں نے لواری حادثے میں برفانی تودے میں دبی دوسری لاش بھی نکال لی

لواری(نمائندہ)جمعرات کے روز پی ٹی سی ایل کا چوکیدار نورالدین اور اس کا بیٹا عبید اللہ برفانی تودے تلے د ب کر جاں بحق ہوئے تھے جن کی تلاش مقامی رضاکار اور ریسکیو ٹیم کررہی تھی۔ حاجی انذر گل نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ پاک فوج کے بلڈوزر نے جائے حادثہ تک راستہ سے برف ہٹاکر صاف کیا تھا مگر اس کے با وجود محکمہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ان لاشوں کو تلاش کرنے کیلئے کوئی Excavator یا دیگر مشنری نہیں لائی گئی ۔ ریسکیو ٹیم بھی بلچہ اور کودال سے کام لے رہے تھے جنہوں نے منگل کے روز کام بھی چھوڑا تھا تاہم بدھ کے روز ریسکیو کے چھ اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
اس دوران نورا لدین کی لاش منگل کے روز برآمد ہوئی تھی جبکہ اس کے بیٹے عبید اللہ کی لاش بدھ کے روز مقامی رضاکاروں نے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email