موڑکھو کے بے آب علاقوں میں سولر نظام کے ذریعے پانی پہنچانے کے لیے سروے کا عمل شروع،ایم این اے کا شکریہ

موڑکھو(جمشید احمد) موڑکھو کے بے آب علاقوں میں سولر نظام کے ذریعے پانی پہنچانے کے لیے سروے کا عمل شروع  ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے علاقہ موڑکھو کے مختلف علاقوں  کوشٹ سندراغ ،موردیر، موژگول، وریجون بالا ، وریجون پائین، بہراندور،سہت پائین، دراسن، سیر، کشم پائین، کشم بالا اور بیار میں چرون کو سولر نظام کے تحت دریا سے پانی نکال کر سیراب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے  سولرنظام انجینئر اورمتعلقہ حکام ان علاقوں کی سروے کر رہے ہیں جس سے ان علاقوں کی آبپاشی کا مسئلہ حل ہو گا۔ منصوبے کے تحت کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔ اس کے علاوہ اپر چترال کے عوام گولین گول بجلی سے چترال اور اپر چترال کو بجلی فراہم کر نے کے سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی ذاتی کوششوں کی بے حد تعریف کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ ان کی انتھک کوششوں اور جدوجہدسے دروش، چترال اور اپر چترال کے مختلف علاقے جن میں ریشن ،زئیت، کوراغ، چرون ، چرن اویر، جونالی کوچ،  بونی، آوی، میراگرام، سنوغر، پرواک کے ساتھ موڑکھو کے علاقے اویر،لون، گہکیر، کوشٹ، بمباغ، شوگرام، موردیر، مژگول، نوگرام، وریجون، اور موڑکھو سائیٹ میں لون گہکیر ،کوشٹ موردیر، وریجون، دراسون، سہت شامل ہیں گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی ہو چکی ہے۔ یہ علاقے طاقتور بجلی سے جگمارہے ہیں۔ بالائی چترال کے  عوام نے ایم این اے کی ان کاوشوں کو بھی سراہا جس کی وجہ سے اس علاقے کے مختلف یونین کونسلز میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہوچکے ہیں جو ان علاقوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email