چترال پولیس اسٹیشن میں پولیس اسسٹنس لائنز کا قیام

چترال (زیل نیٹ) تھانہ چترال میں عوام کی سہولت کے لیے  پولیس اسسٹنس لائنز (PAL)کا قیام  عمل میں لایا گیا جس کا مقصد ایک ہی جگہ لوگوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی ہے ۔عوامی مدد کے لیے بننے والے اس لائنز میں شناحتی کارڈ کی تصدیق،گاڑیوں کے کاغذات کی تصدیق،پولیس کلیرینس سرٹیفیکٹ،گمشدہ افراد کی رپورٹ، گمشدہ بچوں کی رپورٹ، سکیوریٹی کلیرینس سرٹیفیکٹ، چوری کی رپورٹ اور معاہدہ کرایہ داری اور TIF فارم کی فراہمی و وصولی کی سہولیات موجود ہیں۔ درجہ بالا سہولیات کی حصول میں کسی بھی دشواری یا  عملے کے رویے اور عدم تعاون کی صورت میں ڈی پی او کے اس نمبر پر شکایات SMSکیا جاسکتا ہے۔03461119337

 

Print Friendly, PDF & Email