لواری ٹاپ برفانی تودہ کی زد میں آکےدو افراد لاپتہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا

لواری ٹاپ(نمائندہ زیل ) برفانی تودہ کی زد میں  آکے دو افراد (باپ بیٹا )لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ دونوں پی ٹی سی ایل میں ملازم اور نگر لشٹ کے رہائشی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  مسمی نورالدین ساکنۂ نگر لشٹ اپنے والد بادشاہ  گل اور ایک  ساتھی کے ساتھ پی ٹی سی ایل ٹاؤ ر لواری ٹاپ سامان لے کے جارہے تھے   ۔ مٹی  خوڑ پہنچتے  ہی برفانی تودہ کی زد میں آگئے ۔

دونوں باپ بیٹا ابھی تک لاپتہ ہیں۔جبکہ ان کے ساتھی کو  زندہ  بچا لیا گیا ۔  براڈام عشریت  اور نگر سے سینکڑوں کی تعداد میں  لوگ وہاں پہنچ چکے ہیں اور  لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email