توہین رسالتﷺ کے مرتکب ملزم کو عمر قید کی سزا

چترال(گل حماد فاروقی) توہین رسالت کے مرتکب مجرم کو انسداد دہشت گردی کے عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق محمد امین نے دو جون 2017 کو توہین رسالت کی تھی جس پر FIR نمبر 526 مورخہ 2.6.2017 زیر دفعہ 295b.6/7ATA چاک ہوا تھا سوات میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم محمد امین کو عمر قید کی سزا سنادی۔محمد امین نے لواری ٹنل میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے تھے جس پر بعد میں توہین رسالت کے قانون کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email