28دسمبر کو پیسکو اور پیڈو حکام کے درمیان اجلاس میں تما م معامات طے کئے جائیں گے ۔عبدالطیف

چترال ( نیوز ڈیسک ) 28دسمبر کو پیسکو اور پیڈو حکام کے درمیان اجلاس چترال میں منعقد ہوگی ۔ جس میں تما م معامات طے کئے جائیں گے ۔ بعض عناصرگولین بجلی کے مسئلےکو ہوا دے کر صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف گمراہ کُن افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔یہ باتیں اپنے مشترکہ اخباری بیان  تحریک انصاف کے رہنما عبداللطیف اور آفتاب ایم طاہر نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے بعض سیاسی حلقے صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف پروپگنڈا کرکے چترال کے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ گولین پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے کیلئے پیسکو اور پیڈو کے مابین معامالت طے پا جائیں گے، جس کے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی ۔ عبد اللطیف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اب تک 600میگاواٹ سے زائد بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے چکی ہے ۔ اور ایک ہزار میگاواٹ کے مزید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریشن پاور ہاؤس کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی بنیادی کام سر انجام دیے جا چکے ہیں۔ کنسلٹنٹ کی تعیناتی عمل میں آچکی ہےاورعملی کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email