آئمہ مساجد کیلئے اعزازیہ کا اعلان مذاق ہے ‘ اقبال حیدری

پشاور ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت آخری دنوں میں علماء کرام کو دولت کالالچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جس میں ناکامی پی ٹی آئی کا مقدر ہوگی‘ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے علماء کرام کے ساتھ مذاق کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی‘ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام حلقہ پی کے ٹو کے امیر مولانا محمد اقبال شاہ حیدری ‘ نائب امراء پروفیسر امداد اللہ اور حاجی محمد سعید نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ حکومت ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کرسکتی آئمہ مساجد کو کیاتنخواہ دے گی‘ آئے روز سرکاری ملازمین تنخواہوں اور دیگر مراعات کیلئے احتجاج کرتے ہیں حکومت ان کے مسائل کیوں حل نہیں کررہی ‘ 2016 ء میں بھر تی ہونے والے بعض اساتذہ کو آج تک تنخواہ نہیں ملی ‘ پی ٹی آئی اعزازیہ کے نام پر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے جس میں علماء کرام رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ‘ دس ہزار اعزازیہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں یہ صرف اور صرف علماء کرام کے ایمان خریدنے کی کوشش ہے لیکن پی ٹی آئی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email