پاک افغان بارڈر پر کھلی کچہری کا انعقاد سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا گیا

ارندو(نمائندہ زیل )گزشتہ دنوں  ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور آمان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، کمانڈنگ آفیسر چترال سکاوٹس میر کھنی پوسٹ اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز اورتمام محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسر ز کو لیکر آرندو (پاک افغان بارڈر) کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے عوام نے عوامی مسائل پر اپنے شکایات پیش کیے۔ مسائل میں سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا گیا۔اور اس سرگرمی میں حصہ لینے والے علاقے کے نوجوانوں کی سرپرستی اور مختلف محکموں میں تعیناتی کا پروپوزل اور درخواست کی گئی، علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر چترال لیویز،پولیس اور سکاوٹس میں مخصوص کوٹہ کی استدعا کی گئ۔

بجلی کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی کے لیے درخواست کی گئی ۔ یو سی ارندو اور باونڈری کی سہولیات، میر کھنی ارندو روڈ کی مرمت،اور اس روڈ کے لیے کٹائ شدہ اراضی کے معاوضہ کی ادائیگی۔ایریگیشن چینلز اور پینے کے پانی کی فراہمی۔موبائل سروس کی فراہمی کے مسائل سامنے آئے۔

ڈی سی چترال، ڈی پی او چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ نے عوام میں فری راشن بھی تقسیم کی اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ پاک افغان سرحد تک گئے اور لوگوں کے ساتھ  گھل مل گئے۔ لوگوں نے تمام اعلیٰ سربراہان کو پہلی دفعہ اپنے درمیان پا کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Print Friendly, PDF & Email