پی پی پی کی صوبائی تنظیم سازی ضلع چترال کےلیے نئی کابینہ کی تشکیل شریف حسین سینئروائس پریزیڈنٹ منتخب

کوغذی( نمائندہ ذیل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے ضلع چترال کےلیے نئی کابینہ کی تشکیل کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے ضلع چترال کےلیے  نئی کابینہ کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی اور صوبائی قائدین کی آپس کی طویل مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دے دی گئی اور ضلعی کابینہ کے عہدیداران کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کوغذی سے تعلق  رکھنے والے پی۔پی۔پی کے سرگرم رہنما جناب شریف حسین کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئروائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ خیال رہے کہ  زمانہ طالبعلمی سے اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے انکی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ یونین کونسل کوہ میں وہ پہلا سیاسی لیڈر ہیں جن کو پارٹی کی جانب سے اس عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email