علاقائی زبانوں کے حوالے سے گول میز کانفرنس

پشاور(نمائندہ زیل) علاقائی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ایف ایل آئی اور ایس اے ایچ کے زیر انتظام Provincial Round Table Discussion on Language-in-Education Policy and Practice in KP کے موضوع پر ایک روزہ گول میز کانفرنس گزشتہ دنوں پی سی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اس کانفرنس میں کھوار زبان کی نمائندگی پروفیسر ممتاز حسین اور ظہور الحق دانش نے کی ۔

یہ کانفرنس علاقائی زبانوں کی بلا امتیاز تحفظ اور ترقی کے حوالے سے چوتھی کانفرنس تھی۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مادری زبانوں کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں جو ایکٹ پاس کیا گیا تھا اس پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے اور قانون کے مطابق ریجنل لینگویجز اتھاریٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ صوبے کی تمام علاقائی زبانوں کو یکسان ترقی کے مواقع اور وسائل فراہم ہو سکے ۔کانفرنس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صوبے کی پانچ علاقائی زبانوں میں نصاب سازی کا جو عمل شروع ہوا تھا اس کو دوسری زبانوں کے لیے بھی شروع کیا جائے جیسا کہ قانون میں اس کا ذکر ہوا ہے۔


کانفرنس میں اتفاق رائے سے قرارداد پاس کیا گیا کہ مستقبل قریب میں خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ ایک گرانٹ جرگہ رکھا جائے گا اور سابقہ حکومت کے دور میں پاس شدہ ایکٹ پر فوراً عملدرآمد کرنے پر زور دیا جائے گا ۔کانفرنس میں شریک پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت فوزیہ بی بی نے گرانٹ جرگہ کے انعقاد کی کوششو ں میں تعاون کا وعدہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email