????

لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ تشکیل دیا جائے۔پی ٹی ائی دروش کا مطالبہ

دروش(نمائندہ زیل)پاکستان تحریک انصاف دروش کے کارکناں کا ایک اجلاس سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف دروش کے چیدہ چیدہ کارکناں شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شہزادہ فیصل صلاح الدین نے کی۔ ضلعی نائب صدر حاجی گل نواز، انجینئر بہرام سید ،اظہار دستگیر ، شاہ نواز، ارشاد مکررؔ،رحمت خان،سابق یو سی ناظم دروش ون نصیر الدین، وی سی ناظم فاروق علی شاہ،قاسم اللہ قریشی ،عبد الصبور، ذوالفقار احمد، شریف محمد،محمد خان ،پیر عبد اللہ، عدنان دانی ،سجاد احمد وغیرہ نے باری باری اجلاس ایجنڈے پر تفصیلی بحث کیا۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ قیام میں لایا جائے اور لوئیر چترال تحصیل اور دروش تحصیل کیلئے بھی الگ الگ کابینہ تشکیل دی جائے۔اجلاس میں پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف سے چترال کی ایک صوبائی نشست کو ختم کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شدید مزمت کی گئی اور پر زور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس نشست کو دوبارہ اپنی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔بصورت دیگر جلسہ جلوسوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email