Zeal Breaking News

چترال میں گرلز ڈگری کالج کا قیام۔۔اعلامیہ جاری

چترال(نمائندہ زیل)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چترال سٹی کے لیے ایک اور گورنمنٹ  گرلز ڈگری کالج کے قیام کا اعلامیہ جاری کردیاہے۔ رپورٹ کے مطابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری بی بی فوزیہ کی کوششوں سےتعلیم کے شعبے میں چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے یہ صوبائی حکومت کا ایک احسن قدم ہے۔ چترال کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی کے لیے موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ اقدام اہمیت کا حامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email