ناظمین کاوزیر اعظم کے دورہ چترال کے موقع پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ۔

مستوج (نمائندہ زیل) جمعہ کو سب ڈویژن مستوج کے پانچ ویلج کونسلز وی سی کھوژ، وی سی پرکوسپ، وی سی مستوج ، وی سی پرواک اور وی سی سنوغر کے ناظمین اور ممبران کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ناظم وی سی مستوج گل محمد شامی دفتر ویلج کونسل مستوج منعقد ہوا۔ اجلاس کاایجنڈا گولین گول بجلی گھر سے جلد ازجلد اپر چترال کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کے کونے کونے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائی جائے۔

عوام کو مزید اندھیرے میں رکھنے کی صورت میں علاقے کے مرد وخواتین کو ساتھ لے کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ،اور کسی بھی ناخوشگو ار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری صوبائی ووفاقی حکومت، ایم این اے چترال افتخارالدین ، ایم پی اے مستوج سید سردارحسین اور ضلع وتحصیل انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ شرکائے میٹنگ کا کہنا تھا کہ جلد از جلد اپر چترال کو گولین گول پراجیکٹ سے بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم پاکستان کے گولین گول پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا۔

Print Friendly, PDF & Email