الگ ضلعے کی امیدمیں ایک صوبائی سیٹ بھی کھودی

پشاور(زیل ڈیسک) اطلاعات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں میں ایبٹ آباد، چارسدہ، چترال، ہری پور اور صوابی سے ایک ایک سیٹ کم کر دئیے گئے ہیں۔اس کے برعکس پشاور کو  تین ،سوات اور لوئردیر کو ایک اضافے نشت دی گئی ہے۔ایک طرف صوبائی حکومت الگ ضلع بنانے کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں لگی ہے تو دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے چترال سے ایک سیٹ کم کرنے  کا اعلان ہوتا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف چترال کے سیاسی پارٹیوں نے بھرپور احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ  فیصلے کو وآپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان پیپلزپارٹی اور مذہبی پارٹیوں نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی وسیع و عریض رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹ کم کرنے کی بجائے ایک سیٹ کا اوراضافہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email