نکاسی آب کا ناقص نظام: مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوغذی ( نمائندہ  زیل)کوغذی پائین میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور شدید سردی کی وجہ سے سڑک جم جانے کی صورت میں حادثات ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال سے 20 میل دُور مولدہ کوغذی میں سڑک کی کلوٹ بند ہونے کی وجہ  سے پانی سڑک پر بہ رہا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال پہلے اِسی روڈ میں چترال شہر کے لیے پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی تھی جس کی وجہ سے کوغذی میں مختلف جگہوں پر سڑک اور پُلیاں بُری طرح متاثر کی گئیں اور وہ تاحال ویران پڑی ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان کی غفلتی کی وجہ سے ابھی تک ِان کی مرمت کا کام  مکمل نہیں ہواہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خیال رہے کہ شدید سردی کی وجہ سے سڑک میں موجود پانی جم جاتا ہے جس کی وجہ سے حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔ زیل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے متعلقہ اداروں سے اس مسئلہ کو بروقت حل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email