رحمت نادر خان المعروف خان صاحب انتقال کرگئے

ریشن (نمائندہ زیل) مرنج و مرنجان طبیعت کے مالک اور اپنی ظرافت کی وجہ سے مشہور مرحوم  دوستی صوبیدار کے فرزند انجمند رحمت نادر خان المعروف خان صاحب گزشتہ رات داغ مفارقت دے گئے۔مرحوم شگفتہ مزاجی اور بذلہ سنجی کی وجہ سے مشہور و معروف تھے۔ کئی مہینوں سے کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف لڑتے ہوئے  آخرکار زندگی کی بازی ہار گئے۔ خان صاحب کی زندہ دلی اور خوشیاں باٹنے کا فن نرالا تھا ۔اتوار کی دوپہرمرحوم کو انکے آبائی گاؤں ریشن میں سپردخاک کردیا گیا۔جنازے میں اہالیاں علاقہ کے ساتھ چترال کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email