عبداللطیف پاکستان تحریک انصاف چترال کےضلعی صدر منتخب

مالاکنڈ(زیل ڈیسک)ریجنل پریزیڈنٹ پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق عبداللطیف کو پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیاہے۔ موصوف اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کےضلعی  صدر رہ چکے ہیں۔عبداللطیف کا شمار پی ٹی آئی کے ابتدائی کارکنوں میں ہوتا ہے۔وہ  پہلی بارتحریک انصاف کی ٹکٹ پر 2002 کے عام انتخابات میں این اے 32سے حصہ لیا تھا۔ 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی سیٹ سے الیکشن لڑتے ہوئے 25 ہزارسے زائد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آیا تھا۔عبداللطیف کے ساتھ ضلعی کابینہ میں عبدالولی خان ایڈوکیٹ سینئر نائب صدرچترال ٹاؤن، رحمت غازی خان سینئر نائب صدر چترال بالا،امین الحسن سینئر نائب صدر،فیصل صلاح الدین سینئر نائب صدر دروش،شہزادہ امان الرحمان نائب صدر گرم چشمہ،حاجی گل نوازنائب صدر دروش،شہزادہ سکندرالملک نائب صدر مستوج،غلام مصطفےٰ ایڈوکیٹ نائب صدر،اسرارالدین جنرل سیکریٹری، فاروق علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری،مولانا عبداللہ صدرعلماء ونگ،ڈاکٹر نذیر حسین شاہ صدر ڈاکٹر ونگ،انجنئرخالد محمود انفارمیشن سیکریٹری، وزیر زادہ کالاش اقلیتی امور،ضیاء الرحمان یوتھ سیکریٹری اوراختر ولی شاہ خزانچی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email