ڈی پی او چترال کی زیرقیادت جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل

چترال(زیل ڈیسک)گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر چند افراد کی طرف سے متنازعہ پوسٹ اور کمنٹ کے بعد علاقے میں غیریقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے،مذمتی قرارداداور شٹرڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے کاروبارزندگی متاثر ہوا تھا۔ اسی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)منصورامان نےکے پی کے پولیس ایکٹ 2017 کے شق 46(1)کے تحت مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے جو موصوف کی قیادت میں سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحقیق کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ انکوائری ٹیم میں ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا منتخب کردہ آفیسر،اوسی میلیٹری انٹیلی جنس اور اوسی آئی ایس آئی کے منتخب کردہ آفیسرز،ڈپٹی ڈائرکٹر آئی بی چترال،ایس پی انویس ٹیگیشن چترال اورایس ڈی پی اوبمبوریت شامل ہیں۔مشترکہ انکوائری ٹیم جلد سفارشات مرتب کریگی جس کی روشنی میں قانونی ایکشن لیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email