رضاکاروں کے عالمی دن کےموقع پر اسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین

چترال(نمائندہ زیل ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منگل کو منایاگیا۔ رواں سال رضا کاروں کے عالمی دن کا عنوان اقتصادی و سماجی ترقی میں رضا کاروں کا کردارتھا۔ اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری اور رضا کار تنظیموں نے صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کا انعقاد کیا جن سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔انھوں نے رضا کاروں کے عوامی ، سماجی زندگی میں مثالی کردار ، قدرتی آفات ، ناگہانی واقعات میں ان کی خدمات اور معاشی و اقتصادی ترقی میں ان کے توسط سے مثبت پیش رفت پر بھی اظہار خیال کیا۔

رضاکاروں کے عالمی دن کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، متعلقہ تنظیموں اور این جی اوز کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا اور  کہا گیا کہاس دن کی مناسبت سے اگر چترال کے والنٹیئرز کو خراج تحسین پیش نہ کیا گیا تو نا انصافی ہوگی۔ خصوصا بالائی چترال کے اسماعیلی والنٹیئرز کوجو گزشتہ ایک مہینے سے رابطہ سڑکوں کی صفائی ، مرمت اور بحالی میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔

جنھوں نے اپنے روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر بروغل یارخون اور لاسپور سے لیکر مستوج بونی تک جبکہ لوٹکوہ کے عوام مختلف ویلیز سے گرم چشمہ آنے والے زائرین کیلئے سڑکوں کی مرمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یارخون سے بونی اور ریشن تک سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے یارخون سے چترال تک کی مسافت میں دو گھنٹے کی کمی آئی ہے ۔ اسماعیلی رضاکار انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے کام کررہے ہیں اور سڑکوں سے مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اور گڑھوں پر مٹی کی بھرائی کررہے ہیں۔

جس سے مسافت کم ہونے کے ساتھ سفر بھی کافی حدتک آرام دہ ہوگیا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر ان رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email