پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی الیکشن میں ڈائریکٹر اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی امجد علی نے میدان مار لیا

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی الیکشن آج پورے مالاکنڈ میں صبح 9 تا 5 بجے جاری تک رہے۔ تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان نے ریگولیٹری اٹھارٹی ممبرشپ کیلیے اُمیدواران کو ووٹ ڈالے ۔ الیکشن میں دو امیدوار امجد علی آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی مالاکنڈ کے ڈائرکٹر اور اشفاق احمد گلوبل سکول تمرگرہ کے پرنسپل کے مابین مقابلہ ہوا۔ جس میں امجد علی ڈائریکٹر اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ نے 95% ووٹ لیکر میدان مار لیا۔ امجد علی نے648ووٹ حاصل کیا اور اشفاق احمد کو صرف 29 ووٹ ملے۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشن مینجمنٹ ایسوسی ایشن چترال(PEIMA CHITRAL )کے صدر وجیہ الدین اوراس کی کابینہ نے امجد علی کو شاندار کامیابی  پر مبارکبا دی ۔انہوں نےامید ظاہر کی  کہ نئے منتخب ممبر ز پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email