منظور قادر کا اعزاز

کوغذی(نمائندہ زیل) منظور قادر ساکنہ کوغذی چترال  کے ایک ہونہار طالب علم نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے بی۔ایس پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ واضح رہے موصوف شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ 2017 کے فائنل امتحان میں 3.9 جی۔پی۔اے  یعنی89 فیصد نمبر حاصل کرکے پوری یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل کا حقدار بنا تھا۔منظور قادر ایک ذہین اور محنتی طالب علم ہیں اور سکول کے زمانے سے اب تک اپنی محنت اور قابلیت سے سنکڑوں ایوارڈز اور توصیفی اسناد لے چکے ہیں۔ موصوف کو ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی بدولت پاکستان کے معروف فاؤنڈیشن (S.A.F.E) کی جانب سے تین بار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ منظور قادرایک  بہترین اداکار ، مصنف اور شاعر بھی ہیں۔ زیل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو محنت اور اساتذہ و والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email