ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے سلسلے میں دروش میں ٹرانسپورٹ اور سیکوریٹی کے حوالے سے اجلاس

دروش ( نمائندہ) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کےدورہ چترال کے موقع پر دروش1 میں ایک اجلاس زیر صدارت رضیت با اللہ صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی او دروش اقبال کریم ،ٹریفک واڈن عطاءالرحمٰن کے علاوہ مڈکلشت سے تعلق رکھنے والے اسماعیلی کونسل کے ذمہ داران زاہد حسین نائب ناظم سر دار عالم صدام حسین ریٹائر ڈ صوبیدار نواز ڈرائیور یونین کے نمائندے ممتاز علی جان ،فاروق علی شاہ،فدا حسین ،محمدخان کے علاوہ بحرام سید وغیرہ نے شرکت کیں۔اجلاس میں مڈکلشٹ سے اسماعیلی کمیونٹی کو گرم چشمہ لانے اور لے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس میں سیکورٹی و ٹرانسپورٹ ٹریفک کنٹرول کے حوالے فیصلے کیے گئے ۔ جب کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل سے شیشی کوہ روڈ پہ ہونے والے کام کو 10 تاریخ تک بند رکھا جائے گا تا کہ آمدورفت میں آسانی رہے۔ اجلاس میں ٹریفک بد نظمی سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس دروش کو خصوصی ٹاسک بھی دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email