اسماعیلی بھائیوں کے لیے شیعہ کمیونٹی کی طرف سے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت

قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے اورشیعہ کمیونٹی کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت نے کہا کہ پرنس کریم کی گلگت بلتستان کے لیے اتنی ساری خدمات ہیں کہ جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،لہذا ان کی دیدار کے لیے غذر اور ہنزہ جانے والوں کے گھروں کی حفاظت ،مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لیے جانے والوں کو فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کی بھی ہدایت کی ہے.اس کے ساتھ ساتھ بارہ ربیع الاول کے دوران اہلسنت بھائیوں کے میلاد کی محافل میں شرکت کے ساتھ ان سے ہر قسم کے تعاون کی بھی ضروری ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email