ضلع ناظم کی طرف سے دیدار کے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات باہم پہنچانے کی یقین دہانی

چترال ( نمائندہ زیل ) ۹ تاریخ کو پرنس کریم آغاخان کا گرم چشمہ اور بونی میں دربار منعقد ہوگا ۔دربار کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے ضلع ناظم حاجی معفرت شاہ نے بونی  دیدار گاہ کا دورہ کیا  اور انتظامات کے حوالے  اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیٔرمین  اوردربار کے کنوینر اقبال والجی اور ریجنل کونسل کے ضلعی صدر عبدالغفاراور اسماعیلی کمیونٹی کے دوسرے ذمہ داران امیر افضل خان، امتیاز عالم  ان کا استقبال کیا۔

ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ضلعی حکومت ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر دیدار کے لیے آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کا عزم کرتے ہیں   انہوں نے دیدار گاہ کی تعمیر میں ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کے پاس دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے  انہوں نے بونی اور گرم چشمہ میں دیدار گاہوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کمیونٹی کی درخواست پر بونی دیدار گاہ کو ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔ اقبال والجی نے ہزہائی نس کے دورے کے انتظامات میں ضلع ناظم کی طرف سے کیےجانے  والی پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ضلع ناظم نے جامع مسجد بونی میں نمازجمعہ کے بعد خطاب کیا ۔ ضلع ناظم ہفتے کے روز گرم چشمہ دیدار گاہ کا دورہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email