گولین گول پراجیکٹ سے چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی،ایم این اے چترال

بونی ( جمشید احمد) ہے گولین گول ھائیڈو پاور پراجیکٹ سے اس ماہ کے آخر تک چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی۔یہ بات  گز شتہ دنوں بونی بازار کے لیے اسی لاکھ روپے لاگت کےسولر اسٹریٹ لائیڈ کا افتتاح کے موقع پر  ایم این چترال شہزادہ افتخار الدین نے کہی ۔یہ اسٹریٹ لائٹ ٹی ایم اے مستوج کے زیر نگرانی تعمیرو نصب کروائیے گئے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے  ایم این اے نے کہا نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے جس سے کئی میگا پراجکٹ چترال میں جاری ہیں جس سے علاقہ ترقی کرے گا اس کے علاوہ چترال گرم چشمہ روڈ ،کلاش ویلی روڈ، اوویر تا تریچ شاگروم روڈ، گیس پلانٹ اور مختلف مقامات پر یوٹیلیٹی اسٹور ز وغیرہ کا بھی ذکر کیا۔ جو ان کی کوششوں سے مختلف مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جارہی جس سے اس علاقے کا بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بونی بازار کا سولر نظام کی بات کر تے ہوئے کہا کہ اس نظام سے بازار کی روشنی  کا مسٔلہ حل ہو جائے گا ۔انہوں نے مذید کہا کہ  ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے دوران  بازار ایریا میں  لوگوں کو اس اسٹریٹ لائٹ سے سہولت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email