چترال کے شاہینوں کا پرتباک استقبال

دروش(نمائندہ زیل) سوات میں منعقدہ انٹر سکول سپورٹس فیسٹیول 2017 کے ڈویژن کی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ایون کی فٹ بال ٹیم کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کےضلعی رہنما عبداللطیف اورحاجی سلطان محمدکےعلاوہ علاقے کے معززین اور نوجوانوں نے ونر ٹیم کے کھلاڑیو ں کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں  کو ہار پہنائے۔

یاد رہے انٹر سکول سپورٹس فیسٹیول 2017 کے مقابلے گزشتہ مہینے صوبے کے تمام اضلاع میں منعقد ہوئے تھے جس میں ضلع  چترال کی سطح پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون کی فٹ بال ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈویژنل مقابلے میں شرکت کی تھی۔ سوات میں منعقدہ ڈویژن کی سطح پر مقابلے میں چترال کی فٹ بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں سوات،سیمی فائنل میں لوئر دیر اور فائنل میں بونیرڈسٹرکٹ کی ٹیم کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ڈویژن کی چیمپئن ٹیم روان مہینے پشاور میں منعقدہ مقابلوں میں ملاکنڈ ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email