چترال کے آن لائن نیوزپیپرز کی درجہ بندی

چترال میں درجن سے زیادہ آن لائن نیوز پیپرز خبرو معلومات کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حالیہ ایک آن لائن سروے کے مطابق چترال کے چودہ آن لائن نیوز پیپرزمیں سے درجہ بندی میں چترال ٹائمز ڈاٹ کام کا ملکی سطح پر ۱۷ جبکہ چترال کی سطح پر پہلا نمبرہے۔دوسرے نمبر پر گزشتہ تین سالوں سے کام کرنے والے آن لائن نیوز پیپر چترال ایکسپریس ہے ۔ تیسرے نمبر پر چترال ٹو ڈے  اور چوتھے نمبر پر زیل نیو ز کا ہے۔سروے کے مطابق ٹائمز آف چترال پانچویں،ڈیلی چترال چٹھی،چترال افئیرز ساتویں،چترال نیوزآٹھویں،آواز چترال نویں،چترال پوسٹ دسویں،نوائے چترال گیارھویں،شندور ٹائمزبارھویں،احتساب  تیرھویں اور چترال میل چودھویں نمبر پر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email