سیاسی پارٹی کے لئے بنایا گیا چترالی فنکار کا گانا دنیا بھر میں مشہور ہونے لگا

چترال(نمائندہ زیل نیوز) پاکستان تحریک انصاف چترال کی جانب سے سال 2015 میں بنایا گیا پی ٹی آئی کا مشہور نعمہ( کپتان پورا اریر وا) اب بیرون ملک بھی مشہور ہونے لگا۔ یہ نعمہ چترال کے مقامی فنکار شہزاد ایوبی نے پی ٹی آئی چترال کے ساتھ تیار کیا تھا۔ گانے کے بول بھی شہزاد ایوبی نے خود لکھے تھے جبکہ موسیقی پشاور کے معروف موسیقار وقار شفیع نے ترتیب دی تھی ۔ یہ گانا چترال اور گلگت بلتستان سمیت خیبر پختونخواہ میں بھی مقبول ہے اور عمران خان کے جلسوں میں کارکن اس پر رقص کرتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شیخ زید سٹیڈیم دبئی میں غیر ملکیوں کو اسی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email