چترال ٹاؤن میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا اعلامیہ

چترال (فیس بک اپ ڈیٹ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام چترال ٹاؤن کو بجلی فراہم کرنے والی پاور ہاؤس کے فیس بک اپ ڈیٹ کے مطابق، سردیوں میں شدت کی وجہ سے گولین 2 میگا واٹ بجلی گھر سے بجلی کی پیداور میں کمی کے باعث روزانہ 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جوکہ 4 چار گھنٹے کے دورانیے پر محیط ہوگا۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی گفت و شنید کے بعد نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email